جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم چینہ وُڈر ChinaWood Bijbehara in Anantnag District نامی علاقہ جو ایپل ویلی کے نام سے کافی مشہور و معروف ہے، اسے مزید جازب نظر بنانے کے لئے محکمہ سیاحت نے چند سال قبل سیاحوں کو راغب کرنے کے غرض سے علاقے میں بلوہِل رسارٹ (ریستوران) کا قیام عمل میں لایا، جس کے صحن میں نہ صرف سیب کے باغ موجود ہیں بلکہ مقامی علاقہ سے وابستہ کئی افراد کا روزگار بھی اسی رسارٹ پر منحصر تھا، جن میں مختلف اقسام کی دکانیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ ریستوران کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ اسے بہتر اور منفرد بنانے کے لئے باضابطہ طور پر رقومات مختص رکھی گئی ہے، اور آنے والے وقت میں اس کو باضابطہ طور پر فعال بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Illegal Construction in Bijbehara: بجبہاڑہ میں غیر قانونی طریقے سے پانچ دوکانیں تعمیر کی گئیں
اس کے تحت آج محکمہ سیاحت کی جانب سے از سر نو مرمت کا کام شروع کیا گیا، Renovation and repair work started at ChinaWood اور آنے والے دنوں میں اسے پھر وادی آنے والے سیاحوں کے نام وقف کیا جائے گا، ریسارٹ کی عمل آوری سے نہ صرف سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا، بلکہ کئی افراد کا روزگار بھی واپس پٹری پر لوٹ جائے گا۔