ETV Bharat / city

اننت ناگ: ہسپتال میں چوہوں نے نوزائیدہ بچے کی انگلی کتردی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایم سی سی ایچ، زچہ بچہ ہسپتال میں بدھ کے روز ایک حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جس میں چوہوں نے ایک نوزائیدہ بچے کی انگلی کو کتردیا۔

اننت ناگ: ہسپتال میں چوہوں نے نوزائد بچے کی انگلی کتردی

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:18 PM IST

اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ ان کے نوزائیدہ بچے کی چھوٹی انگلی زخمی ہوگئی جسے شیر باغ میں واقع ایم سی سی ایچ ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جہاں چوہوں نے اس کی انگلی کتردی ہے۔

اننت ناگ: ہسپتال میں چوہوں نے نوزائد بچے کی انگلی کتردی

واقعہ کے بعد خاتون سے کہا گیا کہ وہ اپنے بچے کو اینٹی ریبیز دینے کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جائے تاکہ کسی انفیکشن کے امکان سے بچا جاسکے۔ تیمارداروں نے الزام لگایا کہ ایم سی سی ایچ میں بڑی تعداد میں بڑے بڑے چوہے موجود ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے علاوہ ان کے ساتھ رہنے والوں کو بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہسپتال میں صفائی پر توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مزید چوہے اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر کے سیاسی استحصال کو ختم کرنے کی ضرورت'

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارتیں کافی پرانی ہے اور جگہ کی کافی قلت ہے۔ یہاں چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں، لہٰذا جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا اور ہسپتال کی عمارت کو مکمل طور پر چوہوں سے پاک کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.