ETV Bharat / city

راہل گاندھی کی ہلاک شدہ سرپنچ کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی - راہل گاندھی

کانگریس سے وابستہ سرپنچ اجے پنڈتا ولد اومکار ناتھ پنڈتا کو گزشتہ روز مسلح افراد نے لکہ بھون گاؤں میں واقع انکی رہائش گاہ کے نزدیک ہلاک کردیا۔

Rahul conveys condolences to family of sarpanch killed by militants
راہل گاندھی نے ہلاک شدہ سرپنچ کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:48 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں لکہ بھون لارکی پورہ کے مقام پر ایک مقامی سرپنچ کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل و عیال اور احباب سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • My condolences to the family and friends of Ajay Pandita, who sacrificed his life for the democratic process in Kashmir. We stand with you in this time of grief.

    Violence will never win.

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 8, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راہل گاندھی نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: ' اجے پنڈتا (سرپنچ) کے گھرکے خاندان و ان کے احباب کو میری طرف سے تعزیت۔ اجے پنڈتا نے کشمیر میں جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے قربانی دی۔ ہم ان کے گھر والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ تشدد کی کبھی جیت نہیں ہوگی۔'

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کے حملے میں سرپنچ ہلاک

قابل ذکر ہےکہ اننت ناگ ضلع میں لکہ بھون لارکی پورہ کے مقام پر ایک مقامی سرپنچ پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس سے وابستہ سرپنچ اجے پنڈتا ولد اومکار ناتھ پنڈتا کو مسلح افراد نے لکہ بھون گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.