مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقہ کے مختلف عمر کے 53 لوگوں سے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی ایک سرولینس ٹیم نےخون کے نمونے حاصل کیے۔
یہ عمل میڈیکل افسر کی نگرانی میں انجام دی گی۔جس کا مقصد ہے کہ کیا لوگوں کے اندرونی اجزاء کوویڈ کے ساتھ ساتھ دوسری بیماریوں سے لڑنے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
آپ کو بتادیں کہ اس علاقہ میں کوویڈ 19 ویکسینیشن 100فیصد عبور کی گئی ہے جس کے بعد اس سیمپلنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیا واقعی ویکسین لگانے کے بعد لوگوں کے جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے تیار ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے تحصیلدار پلوامہ طاہر احمد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن جن علاقوں میں اس طرح کی سیمپلنگ کی جائے گی وہاں کے لوگوں کو خون کے نمونے دینے کے لئے سامنے آنا چاہئے تاکہ ان لوگوں کو ان کے اندرونی جسم کے بارے میں پتا چلے کہ کیا واقعے ان کے جسم کسی بھی بیماری سے لڑنے کے لئے تیار ہوگیا یا نہیں۔
وہی جانچ کے لئے گئے سیمپل کو بیرون ریاست بھیجا جائے گا جہاں سے تقریبا تین ماہ کے بعد ان کا نتیجہ سامنے آئے گا۔وہیں اس طرح کے نمونے پورے ملک سے لیے جارہے ہیں۔