جنوبی کشمیر کے ناڈورہ ڈورو شاہ آباد کی مقامی آبادی نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے علاقہ میں ڈمپنگ سائٹ قائم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ڈمپنگ سائٹ قائم کرنے سے پورے علاقے میں زبردست بدبو پھیل گئی ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ سے علاقے کی آب ہوا خراب ہوئی ہے۔
کوگوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ میں کچرے جمع کرنے سے ہیاں سے گذرنے والی آبی ذخائر میں بھی آلودگی پھیل گی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے ڈمپنگ سائٹ پر دونوں طرف آبی ذخائر موجود ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے اس سائٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
احتجاجیوں نے متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان کے علاقے کی طرف جانبدار رویے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
وہیں، صدر منسپل کمیٹی ڈورہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے علاقے میں متعدد ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔