ETV Bharat / city

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال - Protest against millitant killings in Anantnag

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں منگل کے روز ہوئی دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف بدھ کے روز قصبہ اننت ناگ اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال
author img

By

Published : May 29, 2019, 5:54 PM IST

ککرناگ کے کچھون علاقے میں منگل کے روز ایک تصادم آرائی کے دوران جیش محمد نامی عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے۔

مہلوک عسکریت پسندوں میں سے فیصل نذیر میر ولد نذیر احمد میر ساکن کھار بگ سری، انجینئرنگ گریجویٹ تھا اور قریب ڈیڑھ ماہ قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ قصبہ اور ملحقہ علاقوں میں بازاروں میں تمام دکان بند، تجارتی سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل مفلوج رہی۔

سرکاری دفاتر اور بنکوں میں بھی کام کاج متاثر رہا۔

دریں اثنا حکام نے ضلع میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو احتیاطی طور معطل رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

حکام نے ضلع کے حساس مقامات پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لیے بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کیا تھا۔

Intro:Body:

arjumand

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

arjumand
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.