ETV Bharat / city

اننت ناگ: 20 کنال اراضی میں پھیلی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا گیا - جموں و کشمیر میں اننت ناگ پولیس

جموں و کشمیر میں اننت ناگ پولیس نے پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف اپنی کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے آج بجبہاڈہ علاقے میں کئی کنال اراضی پر پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

اننت ناگ: 20 کنال اراضی میں پھیلی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا گیا

author img

By

Published : May 30, 2021, 5:23 PM IST

اننت ناگ پولیس نے آج پوست کی غیرقانونی کاشت کے خلاف بڑے پیمانہ پر مہم چلاتے ہوئے بجبہاڈہ میں 20 کنال اراضی میں پھیلی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔

بجبہاڈہ میں پولیس نے انسداد منشیات مہم کے تحت آکورہ پالپورہ نانیل، آنگ مٹی پورہ، اور نمبل وغیرہ علاقوں میں پوسٹ کی کاشت کو تباہ کردیا، یہاں تقریباً 20 کنال اراضی میں پوست کی کاشت کی جارہی تھی۔

ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او، متن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایکسائز اور ریونیوں محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر پوست کی کاشت کے خلاف مہم چلائی اور کاشت کو تباہ کیا گیا۔

اس دوران عوام سے غیرقانوی پوست کی کاشت کے خلاف پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔ عوام سے پڑوس میں کی جارہی ممنوعہ کاشت سے متعلق محکمہ کو اطلاع دینے کی گذارش کی گئی۔ پولیس نے منشیات فروشی اور ممنوعہ فصلوں کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.