ETV Bharat / city

Dilapidated Road سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کا شکار، حکام سے توجہ کی اپیل

ضلع اننت ناگ کے مین قصبے سے تقریباً 75 کلومیٹر کی دوری پر واقع سنتھن ٹاپ ایک ایسا خوبصورت علاقہ ہے جہاں کئی ماہ تک سیاحوں کے ساتھ ساتھ سائیکلسٹس کی اچھی خاصی تعداد دیکھی جاتی ہے، مذکورہ علاقہ کافی خوبصورتی کا حامل ہے، کیونکہ گرمیوں کے ایام میں آپ کو سنتھن ٹاپ سے بہترین اور موزوں جگہ کہیں اور نہیں ملے گی، کیونکہ یہاں جھلستی ہوئی گرمی میں بھی آپ کو گرم ملبوسات پہننے پڑ سکتے ہیں۔ Poor roads to Sinthan Top irk tourists

سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے کھلاڑیوں میں مایوسی

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 3:37 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 4:40 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سطح سمندر سے تقریباً 12500 فٹ سے زائد کی بلندی پر واقع سنتھن ٹاپ موسم گرما میں بھی موسم سرما کی یاد دلا دیتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی، غیر ریاستی سیاحوں کے ساتھ ساتھ وادی کے سائیکلنگ کرنے والے نوجوان اسی مقام کو سائیکلنگ کے لئے منتخب کرتے ہیں۔

حالانکہ صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کو ملانے والی مذکورہ رابطہ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جو نہ صرف کشتواڑ کے لوگوں کے لئے باعث پریشانی ہے بلکہ سنتھن ٹاپ پر جانے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کرنے والے نوجوانوں کے لئے بھی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کا شکار

وادئ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ بنی ہوئی ہے، مذکورہ رابطہ سڑک گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے سبب یہاں آنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Poor roads to Sinthan Top irk tourists

سائیکلسٹس کا کہنا ہے کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے علاقے میں کئی دہائی قبل رابطہ سڑک کا قیام عمل میں لایا تھا، جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے باری برف کے نتیجے میں مذکورہ سڑک گہرے گڑھوں میں تبدیل ہوگئی ہے، جسے نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لئے این ایچ آئی ڈی سی ایل کوئی بھی اقدام اٹھانے میں ابھی تک ناکام ہی ثابت ہوا ہے۔ Poor roads to Sinthan Top irk tourists and Cyclists

معاملے کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر آر این شرما کی نوٹس میں لانا چاہا تو انہوں نے نمائندے سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا، جبکہ نمائندے نے انہیں فون پر بھی رابطہ کرنا چاہا تو مذکورہ افسر نے فون نہیں اٹھایا۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ محکمہ عوام کے تئیں کس قدر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ Dilapodated Sinthan Top Road Irks

عوام نے گورنر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ سنتھن ٹاپ جیسے سیاحتی مقام کی رابطہ سڑک کو فوراً کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں، تاکہ یہاں آنے والے سیاح بنا کسی پریشانی کے قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: Sinthan Top in Kokernag: سنتھن ٹاپ سیاحتی نقشہ سے اوجھل

Last Updated : Sep 18, 2022, 4:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.