ETV Bharat / city

پہلگام: ناقص موبائل خدمات سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 10:34 PM IST

مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے متعدد علاقوں میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/29-September-2021/jk-ang01-poor-network-irks-people-avb-jkc10028_29092021154121_2909f_1632910281_507.mp4

ضلع اننت ناگ میں پہلگام حلقے کے رنگوارڑ، برنوارڑ، لوری پورہ، اتھنندن اور کئی دیگر علاقوں میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔
علاقوں میں ٹاؤر نصب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انٹرنیٹ اور کالنگ معقول طریقے سے نہیں کر پارہے ہیں۔ ائیرٹیل، جیو، بی ایس این ایل اور دیگر کمپنیوں کی سروسز سے صارفین اس دور جدید میں بھی ان سہولیات سے محروم ہیں۔

پہلگام:ناقص موبائل خدمات سے لوگ پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق جدید دور میں بھی علاقے کے لوگوں کو موبائل فون سے ٹھیک طرح سے بات نہیں پاتی ہے۔

لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے لیے جو آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا وہ بھی اس سہولیت سے محروم ہوئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ علاقے میں صرف ایک جیو ٹاور نصب ہے اور اس کی ناقص موبائل سروسز سے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو بہت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹاؤر نصب کروانے کے لیے لوگوں نے کئی بار مواصلاتی کمپنیوں کی اور رجوع کیا،تاہم آج تک ان کی فریاد کا ازالہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: ونتراگ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے علاقے میں موبائل خدمات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.