جموں و کمشیر کے ضلع اننت ناگ کے پولس چوکی جنگلات منڈی کو میر گنڈ کھنہ کےساکن جاوید احمد ڈار ولد علی محمد ڈار کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ چار افراد بلبل نوگام میں واقع ان کے اینٹ کے بھٹے پر آئے، جن کے پاس (این جی او) نیشنل اینٹی کرائم، اینٹی ڈرگس اور تفتیشی انٹیلی جنس میڈیا سروس، کے شناختی کارڈ موجود تھے، انہوں نے خود کو اے سی بی محکمہ کا آفیسربتاکر اینٹ بٹھہ مالک سے ایک لاکھ کی رشوت طلب کی،جس کے بعد مالک نے انہیں 20 ہزار روپئے دیئے۔
Four Arrested for Impersonating ACB officials in Anantnag
اس معاملہ کے بعد اینٹ بٹھہ مالک علی محمد ڈار نے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں شکایت درج کرائی، پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،جس کے بعد پولیس چوکی جنگلات منڈی کے پولیس اہلکار حرکت میں آئے،
دوران تفتیش چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت بٹہ گنڈ ڈورو کے رہنے والے شارق محی الدین شیخ ولد غلام محی الدین شیخ، امیر حسن نائیکو ولد غلام حسن نائیکو،منزمو قاضی گنڈ کے سبزار احمد پرے ولد بشیر احمد پرے اور ناگہ بل بانہال کے رہنے والے نذیر بٹ ولد نذیر احمد بٹ شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں:Amshipora Fake Encounter Case: امشی پورہ فرضی جھڑپ میں ملوث آرمی کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل شروع
ملزمین کے قبضے سے کرائم انویسٹی گیشن اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (این جی او) کے شناختی کارڈز اور 24000 روپئے نقدی برآمد ہوئے، اور جرائم کے واقعات کو انجام دینے کے لئے استعمال کی جارہی گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK19-4377 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔