جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ کی میٹنگ Police Community Partnership Group Meeting in Pulwama منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا مقصد کووڈ پروٹوکول Covid protocol پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جاسکے۔
میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او پلوامہ بشارت علی نے کی, جس میں بڑی تعداد میں نمبرداروں، چوکیداروں، انجمن تاجران اور قصبہ پلوامہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران شرکاء نے مختلف عمومی مسائل بالخصوص پانی کی قلت، بجلی، سڑکوں، نالوں کی دیکھ بھال وغیرہ کو اٹھایا۔ شرکاء کی جانب سے کی گئی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے پلوامہ پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو متعلقہ حکام کے ساتھ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے جب بھی ضرورت ہوگی پولیس قانونی مدد فراہم کرے گی۔ میٹنگ میں شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ کووِڈ 19 کی تیسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے کووِڈ مناسب رویے پر عمل کریں۔ زیر صدارت افسر نے شرکاء کو COVID-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ایس ایچ او نے شرکاء سے مناسب ایس او پیز پر عمل کرنے اور آس پاس کے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی بھی درخواست کی۔