مہم کا آغاز محکمہ کے کنزرویٹر توحید احمد دیوا نے کیا
شجرکاری مہم میں محکمہ سوشل فارسٹری کے ڈی ایف او فیروز احمد اور طالب علموں کے علاوہ کئی افسران نے حصہ لیا۔
اس موقع پر آئی ٹی آئی کے احاطے میں مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔
شجرکاری کا مقصد پیڑوں کی بے تحاشا کٹائی سے ماحولیاتی نظام میں پیدا شدہ تبدیلیوں پر قابو پانا اور لوگوں کو پیڑ پودے لگانے کی جانب راغب کرنا ہے۔