ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے پنزناگ چشمے کی عظمت رفتہ بحال Restoration of Pinz Nag Springs in Tral کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے۔
آبی ذخائر سے مالا مال علاقہ ترال میں آبی ذخائر آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔
ایک وقت تھا جب علاقے میں ساڑھے تین سو چشمے موجود تھے لیکن اب علاقے میں محض ایک سو چشمے ہی بچے ہیں۔ تاہم اب انتظامیہ ان قدرتی چشموں کی دیکھ ریکھ کے لیے متحرک نظر آرہی ہے۔
اس حوالے سے مہشور پنز ناگ چشمے کی صفائی اورمرمت کے لیے محکمہ آر اینڈ بی نے کام شروع کیا ہے، جس کی بڑے پیمانے پر پذیرائی ہو رہی ہے۔
اس تعلق سے ایک مقامی شہری بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ انتطامیہ اب قدرتی چشموں کی باز آبادکاری کے لیے متحرک ہو گئی ہے اور یہ چشمہ جو اب بالکل سوکھ چکا تھا اب پرانی حالت پر واپس آگیا ہے۔
بشیر احمد کے مطابق قدرتی چشموں کے غائب ہونے کی وجہ صرف انتظامیہ کی غفلت شعاری زمہ دار نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے عوام بھی کسی حد تک ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیں: Plastic Pollution in J&K: پالیتھین کے بے تحاشہ استعمال سے جنت بے نظیر کا وجود خطرے میں
ایک اور شہری جاوید احمد نے بتایا کہ پنز ناگ چشمے کی ازسر نو مرمت اور صفائی ایک قابل تعریف قدم ہے اور اس کے لیے متعلقہ حکام کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔