ETV Bharat / city

Widening of Road in Khurram Bijbehara: بجبہاڑہ کے کھرم علاقہ کے لوگ سڑک کی کشادگی کے منتظر

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 6:23 PM IST

جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے کھرم علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شکایت ہے کہ یہاں سے گزرنے والی رابطہ سڑک کافی تنگ ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Widening of Road in Khurram Bijbehara

Widening of Road in Khirram Dirpora: بجبہاڑہ کے کھرم علاقہ کے لوگ سڑک کی کشادگی کے منتظر

بجبہاڑہ: مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خاطر خواہ توسیع نہیں کئے جانے کے سبب مقامی باشندوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ Widening of Road in Khirram Dirpora

Widening of Road in Khurram : بجبہاڑہ کے کھرم علاقہ کے لوگ سڑک کی کشادگی کے منتظر

انہوں نے بتایا کہ چند برس قبل کھرم سے گزرنے والی سنگم سریگفوارہ رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات نے کشادگی اور مرمت کا کام شروع کیا تھا، جس کا بیشتر حصہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، لیکن ایک کلو میٹر کے حدود میں آنے والی کھرم درگاہ سے لے کر درپورہ کھرم تک کی رابطہ سڑک ابھی بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقہ میں قائم کھرم درگاہ پورے علاقہ کو رونق بخشتی ہے، اور وادی کشمیر کے اطراف سے لوگ زیارت کے لیے یہاں آتے ہیں۔ تاہم سڑک کی خستہ حالی اور تنگی کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ Widening of Road in Khirram Dirpora

درپورہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ 600 کنبوں پر مشتمل ہے، سڑک کے مختلف مقامات پر گہرے گڑھے ہیں، جس کی وجہ سے رہائش پزیر لوگوں کو چلنے پھرنے میں مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رابطہ سڑک اتنی تنگ ہے کہ دو گاڑیاں ایک ساتھ کراس نہیں ہو پاتیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے محکمہ تعمیرات سڑکوں کی تعمیر و تجدید کے علاوہ توسیع کا کام کر رہی ہے، لیکن ایک کلو میٹر کے دائرے میں آنے والے مذکورہ علاقے کی سڑک کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے۔ Widening of Road in Khirram Dirpora

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر شاہجہاں احمد سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کشادگی کا کام عمل میں تو لایا جا سکتا ہے، لیکن کشادگی کی زد میں آنے والی زمین اور تعمیراتی ڈھانچوں کا معاوضہ لوگوں کو نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناگم کے لوگ سڑک کی کشادگی کے منتظر

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اس بات کا احاطہ کریں گے کہ انہیں معاوضہ نہیں چاہیے تو وہ مذکورہ علاقہ میں تعمیرات کو شروع کروا سکتے ہیں۔ Widening of Road in Khirram Dirpora

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.