ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی نے لارنو بلاک کا دورہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پی ڈی پی کی ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی نے لارنو بلاک کے گاورن اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا۔

پی ڈی پی کی ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی نے لارنو بلاک کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 9:26 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے کوکرناگ میں ڈی ڈی سی ممبران کی جانب سے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ جاری ہے۔

پی ڈی پی کی ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی نے لارنو بلاک کا دورہ کیا

اسی تناظر کے تحت حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو بلاک سے پیپلز الائنز آف گپکار ڈیکلیریشن کی نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی نے لارنو بلاک سے اپنی جیت درج کرنے کے بعد پہلی بار گاورن علاقہ میں اجلاس منعقد کیا۔

ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ان کے شوہر چودھری گلزار احمد کھٹانا کے علاوہ پارٹی کے کئی رہنما اور مختلف محکموں سے جڑے ہوئے کئی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

ڈی ڈی سی ممبر نے بلاک کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کی کہ وہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں گے۔

اس موقع پر خالدہ بی بی کے شوہر چودھری گلزار احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک لارنو کا تعلق ہے مذکورہ بلاک میں تقریباً سبھی اونچے عہدے پر فائز جتنےبھی افسران ہیں ان سبھی افسران کو لارنو میں ایڈیشنل چارج سونپا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو کئی سارے مسائل درپیش ہیں۔

لارنو کے لوگ جب بھی بی ڈی او، تحصیل آفس یا بی ایم او کے دفتر میں کسی بھی کام سے جاتے ہیں، تو وہاں پر افسران کی عدم دستیابی رہتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ اس پسماندہ علاقہ کے لئے افسران کی مستقلی کو یقینی بنائیں، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.