سال نو New Year کی آمد کے لیے جہاں دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہیں جموں و کشمیر کے ضلع اننت کے معروف صحت افزا سیاحتی مقام پہلگام Most Popular Tourist Places Pahalgam میں بھی سال نو کی تقریب کے لیے تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں ابھی ونٹر کارنیول Winter Carnival جاری ہے، جبکہ 31 دسمبر کی شام موجودہ سال کو الوداع کرنے اور نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پروگرام میں مقامی فنکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی بھی آمد متوقع ہے۔
سال نو کے پیش نظر محکمہ سیاحت Department of Tourism کی جانب سے منعقدہ اس ونٹر کارنیول Winter Carnival کا مقصد وادی کشمیر کی تشہیر ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی جانب راغب ہوں اور یہاں کی تہذیب و تمدن اور کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کے جذبہ سے واقف ہوں۔
پہلگام میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ونٹر کارنیوال میں وہاں پہلے موجودہ سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سال نو کی آمد کے پہلے سیاحتی مقام پہلگام کو بڑے ہی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔
سال نو کی آمد کے سبب پہلگام کلب کو مختلف قسم کے بجلی کے قمقموں سے سجایا گیا ہے، کارنیوال کے دوران مختلف ثقافتی، تمدنی اور تفریحی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں تاکہ سیاح ان مقامات کی سیر وتفریح سے خوب لطف اندوز ہوسکیں۔ ساتھ ہی اس دوران کشمیر کے روایتی پکوانوں کو منطر عام پر لانے کی غرض سے فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔