ETV Bharat / city

اننت ناگ کی سڑکوں پر ریڑھی والوں کے قبضہ سے عوام کو مشکلات

جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کی اہم شاہراہوں پر ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں کی جانب سے غیرقانونی طور پر قبضوں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ کی سڑکوں پر ریڑھی والوں کے قبضہ سے عوام کو مشکلات
اننت ناگ کی سڑکوں پر ریڑھی والوں کے قبضہ سے عوام کو مشکلات
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 10:42 PM IST

ریڑھی والوں نے اننت ناگ کے مصروف ترین مقامات خاص کر لال چوک، گانجی واڑہ، مٹن چوک و دیگر علاقوں کی سڑکوں پر قبضہ جمایا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ان اہم شاہراہوں پر ریڑی والوں کی وجہ سے ہر روز ٹریفک جام ہورہا ہے جس کی وجہ سے بیمار افراد کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اننت ناگ کی سڑکوں پر ریڑھی والوں کے قبضہ سے عوام کو مشکلات

اگرچہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس گنجان مقامات پر موجود متعدد سومو اسٹینڈز کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جاسکے لیکن خوانچہ فراشوں کے غیرقانونی قبضوں کو ہٹانے کےلیے ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ: بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرقانونی قبضوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو راحت پہنچ سکے۔ لوگوں نے اس سلسلہ میں فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.