ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں 14 مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ تاہم ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 10:41 AM IST

Updated : Jul 31, 2021, 11:26 AM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے ہفتہ کی صبح جموں و کشمیر کے چودہ مقامات پر چھابے مارے ہیں۔ چھاپے مار کاوائی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی موجود تھے۔

قومی تفتیشی ایجنسی کے مطابق آئی ای ڈی ریکوری کیسز کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے 14 مقامات پر چھاپے مار کاروئی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ابھی تک کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی ہیں۔

جموں و کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز علی الصبح جموں کشمیر کے مختلف اضلاع کے تقریباً 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جن میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کا صوف شالی علاقہ بھی قابل ذکر ہے۔
ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کوکرناگ پولیس کے ہمراہ صوف شالی کے رہنے والے ارشاد احمد کے گھر پر چھاپہ مارا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری ہے۔

حالانکہ ارشاد احمد 6 ماہ قبل ہی جموں پولیس کی حراست میں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشاد چندی گڑھ میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے گیا تھا، جسسے پولیس نے کسی کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا ہے جو ابھی بھی ان کی تحویل میں ہے۔

این آئی اے کے عہدادے کے مطابق جموں و کشمیر کے 14 مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جن میں شوپیاں، اننت ناگ، بانیہال، سنجوان اور جموں شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 31, 2021, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.