ETV Bharat / city

NIA Raids: این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، 6 افراد گرفتار - اننت ناگ ای ٹی وی بھارت خبر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی نے اتوار کے روز سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپہ مارا کر بینک کے کاغذات اور دیگر دستاویزات کے علاوہ الیکٹرانک سامان ضبط کیے۔ چھاپہ ماری کے دوران این آئی اے کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی موجود تھے۔

پانچ گرفتار
پانچ گرفتار
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 10:16 AM IST

Updated : Jul 11, 2021, 7:45 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سری نگر میں قائم مدرسہ 'سراج العلوم' کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔

این آئی اے کا مختلف مقامات پر چھاپہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر اور سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔

این آئی اے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے دلال محلہ نواح بازار میں قائم مدرسہ 'سراج العلوم' پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ اس مدرسے کے چیئرمین ادنان احمد ندوی کی گرفتاری عمل میں لائی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں بھی این آئی اے نے تین مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیش گپتا کی سربراہی میں الگ الگ ٹیموں نے جنوبی کشمیر کے شانگس علاقے کے اچھہ بل، سنسمہ اور پشرو نوگام میں کی گئی ہے۔

اس دوران این آئی اے کے عہدیداروں نے موبائل فون اور کچھ دستاویزات بھی برآمد کیے ہیں جبکہ گرفتار کئے گئے افراد کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ گرفتار شدہ افراد میں بیشتر دکاندار اور تجارت پیشہ ہیں۔

گرفتار شدہ افراد کی پہچان جاوید احمد میر ولد محمد صحبان ساکن سنسمہ اچھہ بل، عمر بھٹ ولد نثار احمد ساکن ماگرے محلہ اچھہ بل، اویس بھٹ ولد نثار احمد ساکن ماگرے محلہ اچھہ بل، تنویر احمد بھٹ ولد گل محمد ساکن گوری محلہ اچھہ بل اور ذیشان احمد ملک ولد محمد امین ساکن پشرو اچھہ بل اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں کس کیس یا کیسز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.