ETV Bharat / city

'کشمیری نوجوان بے روزگاری سے نجات چاہتا' - ڈاک بنگلو

اننت ناگ میں انتخابی مہم کو تیز کرنے اور ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بی جے پی کے سینیئر رہنما شاہنواز حسین نے شرکت کی۔

'پاکستان مرغی کے انڈے اور گدھا بیچ کر ملک کو چلا رہا ہے'
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 6:34 PM IST

ریلی میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کے علاوہ پارلیمانی حلقہ اننت ناگ سے امیدوار صوفی یوسف کے ساتھ پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسین نے بھی شرکت کی۔

اپنی تقریر میں شاہنواز حسین نے کہا کہ 'کشمیری نوجوان جاگ چکا ہے اور آج کشمیری عوام مودی مودی کے نعرے لگا کر اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ یہاں کا نوجوان بے روزگاری سے نجات چاہتا ہے اور اس کا حل نریندر مودی کے پاس ہے۔ اور بی جے پی یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہتھیار کی جگہ قلم دیکھنا چاہتی ہے'۔

'پاکستان مرغی کے انڈے اور گدھا بیچ کر ملک کو چلا رہا ہے'

شاہنواز حسین نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد احتیاطی طور پر قومی شاہراہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وہ جلد ہی پاکستان کو سبق سکھائیں گے۔ اور یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کے پاس عسکریت پسندوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے پیسے نہیں ہے اور وہ مرغی کے انڈے اور گدھے بیچ کر اپنا ملک چلا رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.