ETV Bharat / city

پلوامہ: یوم قومی اتحاد پر بائک ریلی کا اہتمام - Ongoing National Unity day in Pulwama District

یوم قومی اتحاد کے تعلق سے ضلع پلوامہ میں محکمہ کھیل کود کی جانب سے بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں اتحاد قائم کرنا ہے۔

یوم قومی یکجہتی کی مناسبت سے بائک ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 3:50 PM IST

ضلع پلوامہ میں یوم قومی اتحاد کے تعلق سے محمکہ کھیل کود نے ایک بائیک ریلی کا اہتمام کیا جسے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی میں تقریبا 30 بائیک سواروں نے حصہ لیا۔ یہ ریلی ڈی سی آفس سے روانہ ہوئی اور پلوامہ کے گانگوہ میں پہنچ کر ختم ہوئی۔ اس ریلی کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹریفک نے اقدامات اٹھائے تھے۔

یوم قومی یکجہتی کی مناسبت سے بائک ریلی کا اہتمام

مزید پڑھیں: گاندربل پولیس نے تین لاپتہ لڑکیوں کو بازیاب کیا

اس موقع پر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ملازمین کی جانب سے قومی اتحاد کے لیے کام کرنے کا حلف بھی لیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے کہا کہ 'اس ریلی کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں اتحاد قائم کرنا ہے'۔

واضح رہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم ولادت پر ہر ہرس 31 اکتوبر کو مرکزی حکومت کی جانب سے 'یوم قومی اتحاد' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.