مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار نے کہا ہے کہ حکومت 'بیک ٹو ولیج' اور 'مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ' موجودہ حکومت کے لیے ایک سنگ میل ہے جس کے تحت تعمیر وترقی کا نیا دور چلے گا۔
اننت ناگ میں منعقدہ میرا قصبہ میری شان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران شیلندر کمار نے شادی ہال، جاگرس پارک اور دیگر اہم پروجیکٹز کا سنگ بنیاد رکھا، جبکہ اسے قبل ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔
ان کے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا اور میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ سمیت دیگر افسران بھی تھے۔ اس موقع پر عوامی وفود نے اپنے مسائل بھی بیان کیے۔
اس پروگرام کے دوران 'بیک ٹو ولیج' تقریب کے طرز پر ضلع افسران نے عام عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام مختلف فلاحی سکیمز جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا تھا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے میونسپل علاقوں میں 'میرا قصبہ، میری شان' تقریب کا آغاز کیا ہے۔