میٹنگ میں ڈی پی او پیرزادہ ظہور، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر پیرزادہ فرحت اور آئی سی ڈی ایس ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، جویوینائل جسٹس بورڈ، ون اسٹاپ سنٹر فار ویمن، مہیلا شکتی مرکز، چائلڈ لائن سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس نے اننت ناگ کا دورہ کیا اجلاس کے دوران متعلقہ افسران اور ذمہ داران نے ضلع میں اب تک کی کارکردگی کے علاوہ مشن ڈائریکٹر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کرایا ۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر فرحت نے کہا ہے کہ ضلع میں سترہ کورونا متاثر اور 34 مستحق یتیم بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے،جنہیں اسکالرشپ و دیگر اسکیموں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بچوں کے لئے دیالگام اور ویسو میں بالترتیب دو کووڈ کیئر سینٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مشن ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے زمینی سطح پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود میں پیشرفت کے لیے محکمہ کے ملازمین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ رہنما اصولوں کے مطابق کام کریں تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوں۔یہ بھی پڑھیں:
ایم ڈی نے متعلقہ افسران سے تاکید کی کہ وہ متاثرہ خواتین اور بچوں کو فوری طور پر نفسیاتی، قانونی، طبی سہولیات کے علاوہ فعال اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاتر میں شکایات بکسز(کمپلینٹ باکسز)اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران و ملازمین کی تفصیلات سے تحریر کردہ بورڈ لگائیں۔