ٹیم نے اس جگہ کا معائنہ کیا اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے ' لوئسیر سریگفوارہ' میں واقع 'وانی میڈیکل اسٹور' کے خلاف ضابطے کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل اسٹور کو سربمہر کر دیا۔
اس حوالے سے دوکان مالک کو بائیو میڈیکل کچرے کو دریا میں ڈالنے پر نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ رکھنا ہر شہری کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقوں سے باز رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا طرز عمل انسانی جانوں کے لئے نقصان دہ اور تباہی کا باعث ہے۔