شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ علاقے میں افطار کے قریب ایک گھنٹے بعد اس وقت گولیوں سے سراسمیگی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 36 سالہ علی محمد بیگ ولد حبیب اللہ ساکنہ بیگ محلہ کرالہ کے گھر میں گھس کر ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے علی محمد بیگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
علی محمد بیگ کو خون میں لت پت حالت میں قریب کے ہسپتال کرالہ گنڈ پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک دیکھ کر سرینگر منتقل کیا۔ معاملے کے فورا بعد پولیس اور فوج نے علاقے کی گھیرا بندی کر کے حملہ اوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی۔ تاہم پولیس نے اس معاملے پر مزید تصدیق نہیں کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیات شروع کردی۔