اننت ناگ: امرناتھ گُھپا کے پنجترنی علاقہ میں جمعرات کے روز گہری کھائی میں گرنے کے سبب ایک گھوڑے بان کی موت ہوئی تھی۔ متوفی کی شناخت چاکلی پورہ چھترگل شانگس کے 22 سالہ امتیاز احمد کے طور پر ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتیاز احمد نے یاتری کی جان بچانے کے دوران اپنی جان گنوا دی ہے۔Horseman Died while saving Yatri
لوگوں کے مطابق گھوڑے بان امتیاز احمد یاتریوں کے ساتھ امرناتھ گپُھا کی طرف جا رہا تھا اور جب وہ پنجترنی کے سنگم ٹاپ پر پینچا تو سواری کو نیند آئی۔ امتیاز احمد نے سواری کی جان بچانے کے خاطر اپنی جان جوکھم میں ڈال کر یاتری کو بچالیا۔ امتیاز احمد سواری کو بچاتے بچاتے پیر پھسلنے کے سبب گہری کھائی میں جا گرا جس کے سبب ان کی موت ہوئی۔imtiyaz Ahmad khan died while saving amaranth yatra pilgrim
امتیاز احمد اپنے خاندان کا واحد کمانے والا تھا، جبکہ اس کے والد نابینا ہیں۔ امتیاز احمد کا چھوٹا بھائی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک خستہ حال مکان میں مقیم تھا۔امتیاز احمد کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ پسماندگان میں والدین، بیوی، 9 ماہ کا بچہ، ایک چھوٹا بھائی اور تین غیر شادی شدہ بہنیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
گاؤں والوں کے مطابق متوفی امتیاز احمد خان انتہائی مخلص اور شریف النفس انسان تھا۔ وہ گاؤں میں اپنے خلوص کے لیے بہت مشہور تھا۔گاؤں والوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس کے خاندان کو معاوضہ یا نوکری دینے کی اپیل کی تاکہ اس کے گھر والے اپنی زندگی بغیر مشکلات کے گزار سکیں۔اگرچہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے امتیاز احمد کے حق میں ایک لاکھ روپے کی منظوری دی ہے تاہم متوفی کے رشتہ داروں نے ایل جی انتظامیہ سے سوگوار خاندان کو معاوضہ یا نوکری دینے کی اپیل کی۔