لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج مشہور سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا اور وہاں پنچایت نمائندوں سے تبادلۂ خیال کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوک سبھا اسپیکر پنچایتی راج نظام کے کام کو بہتر بنانے پر پنچایت کے نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 31 اگست کو پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کریں گے
پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام نچلی سطح کے اداروں کو مضبوط بنانے کا ایک اقدام ہے۔ لداخ میں 27 اگست کو ایک آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں 195 پنچایت نمائندوں نے شرکت کی۔
اس سے قبل جنوری میں اتراکھنڈ کے دہرادون اور فروری ماہ میں میگھالیہ کے شیلونگ میں آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیے گئے تھے۔