جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اڑیگام علاقے میں اندرونی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے کثیر آبادی کو گزشتہ کئی برسوں سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران ان کا مذکورہ رابطہ سڑک پر چلنا کافی دشوار ثابت ہوجاتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'ایمرجنسی کے دوران مریض کو ہسپتال لے جاتے وقت خستہ حال سڑک کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔'
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ تعمیرات عامہ کی نوٹس میں لایا، تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔'
یہ بھی پڑھیں: گاندربل: سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنے سے عوام میں ناراضگی
ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ فون پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر محرالدین کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ محکمہ آنے والے اگلے سال اڑیگام کی رابطہ سڑک پر تارکول بچھایا جائے گا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں سہولیت مل سکے گی۔'