حال ہی میں جوگی گنڈ اچھہ بل علاقے میں نامعلوم افراد نے سفید رنگ کا لوڈ کیریئر گاڑی چوری کی ہے ۔
یہ گاڑی اچھہ بل کے علاقے جوگی گنڈ سے چوری ہوئی تھی اور اس کی مالک ظہور احمد شیخ ولد محمد اکبر شیخ نے اسے اپنے رہائشی مکان کے قریب کھڑا کیا تھا،جہاں سے یہ چوری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک پولیس اہلکار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اچھہ بل کو ظہور احمد شیخ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس کی سفید رنگ کا لوڈ کیریئر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (JK03A-9001) کو 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب میں کچھ نامعلوم افراد نے چوری کیا تھا۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔