وادی کشمیر کے مختلف دور دراز علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری Light Snowfall in Anantnag ہوئی۔
ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقامات کوکرناگ کے متی گاؤرن، مرگن ٹاپ، ڈکسم،سنتھن ٹاپ سمیت دیگر کئ علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی Temperature Down in Kashmir واقع ہوئی ہے۔
برفباری کے بعد مرگن ٹاپ کشتواڑ سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ہوئی ہے۔
اگرچہ وادی کے میدانی علاقوں میں برفباری یا بارشیں نہیں ہوئی، تاہم موسم ابر آلود رہنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:MeT Predicts Dry Weather in Kashmir: وادی کشمیر میں 23 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات MET Kashmir نے بدھ کے روز ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی اور پہاڑی علاقوں میں معمولی برفباری ہو سکتی ہے۔