ضلع اننت ناگ کے شانگس براری آنگن کے رہنے والے بائیس سالہ نوجوان شمیم احمد خان ولد حاجی محمد حسین خان نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس نے شمیم احمد کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لواحقین کے حوالہ کیا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ قریب دس ماہ قبل شمیم احمد خان کی شادی ہو چکی تھی اور وہ بی اے فسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔
شمیم احمد کی والدہ چند برس قبل فوت ہو چکی ہیں، ان کے چار بھائی اور دو بہنیں ہیں جن کی شادی ہو چکی ہے۔
شمیم کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے، تاہم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔