ETV Bharat / city

Kashmir Tourist Destination Matigawran kokernag: کوکرناگ کا متی گاؤرن علاقہ دنیا کی نظروں سے اوجھل - جموں وکشمیر ٹوریزم محکمہ

سیاحتی مقام متی گاؤرن Tourist Destination Matigawran kokernag ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریباً 45 کلو میٹرکی دوری پر پیر پنچال کی سرسبز اور بلند پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ اس علاقہ کی اونچی پہاڑی پر معروف سیاحتی مقام، مرگن ٹاپ موجود ہے جسے عبور کرتے ہی خطہ جموں کے وادی چناب کا حدود شروع ہو جاتا ہے۔

kashmir-tourist-destination-matigawran-kokernag-needs-govt-attention
کوکرناگ کا متی گاؤرن علاقہ دنیا کی نظروں سے اوجھل
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 7:19 PM IST

وادی کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے منفرد اور دلفریب سیاحتی مقامات Tourist Destination Kashmir ملکی غیر ملکی و مقامی سیاحوں کو ہمیشہ اپنے طرف راغب کرتے ہیں۔

تاہم جنت کے اس ٹکرے پر قدرتی حُسن سے مالامال ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو دنیا کی نظروں سے آج بھی اوجھل ہیں۔ ایسی ہی ایک حسین جگہ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں موجود ہے جسے متی گاؤرن کہا جاتا ہے۔

کوکرناگ کا متی گاؤرن علاقہ دنیا کی نظروں سے اوجھل

متی گاؤرن ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریباً 45 کلو میٹر کی دوری پر پیر پنچال کی سرسبز اور بلند پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ اس علاقہ کی اونچی پہاڑی پر معروف سیاحتی مقام، مرگن ٹاپ موجود ہے جسے عبور کرتے ہی خطہ جموں کے وادی چناب کا حدود شروع ہو جاتا ہے۔

حسن و فطرت سے بھرپور یہ علاقہ موسم بہار میں بلند و بالا سرسبز پہاڑ دیودار اور چیل کے درختوں سے بھرے سبزہ زار جنگلات دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیتی ہے۔ وہیں موسم سرما میں برف پوش کوہساروں صاف و شفاف پانی کے جھرنوں کی روانی اس جگہ کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کرتی ہے۔

تاہم ستم ظریفی ہے کہ ہر موسم میں قدرتی مناظر سے بھرپور اس جگہ کو سیاحتی اعتبار سے فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔نظر انداز ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کی پوشیدہ خوبصورتی دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مختلف سرکردہ سیاست دانوں نے اس جگہ کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے وعدے کیے تھے تاہم آج تک یہ وعدے پورا نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Tourism: شکارہ پر روایتی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے سیاح

مقامی لوگوں کے مطابق یہ علاقہ قدرتی وسائل سے بھرپور ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی سے وہ آج کے دور میں بھی پسماندگی کا شکار ہیں۔قدرتی ذرائع سے مالا مال ہونے کے باوجود ان کے پاس آمدنی کا کوئی بھی ذرائع نہیں ہے اور آج بھی دوسری جگہوں پر اپنی روزی روٹی کی تلاش میں بھٹکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متی گاؤرن علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.