جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رہائشی صحافی آکاش حسن سے پولیس انسپکٹر اور ان کے پی ایس او نے مار پیٹ کی۔
آکاش حسن کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی گاڑی سے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ سنگم کے مقام پر پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس انسپکٹر اور ان کے پی ایس او نے بلا وجہ ان کی پٹائی کی۔ اس واقعہ میں صحافی کو کئی چوٹیں بھی آئیں ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے واقعہ کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے صحافی سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے کہا کہ 'وہ زخموں کی مرہم پٹی کرنے کے لئے ہسپتال میں زیر علاج ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار
واضح رہے کہ آکاش حسن ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں وہ 'دی گارڈین' اور 'الجزیرہ' کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔