ETV Bharat / city

پلوامہ: بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے 62 مراکز کا قیام

بارہویں جماعت کے امتحانات میں ضلع پلوامہ سے تقریبا 6000 طلبہ شرکت کریں گے۔ وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں جس میں تقریبا 74 ہزار طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ وہیں امتحانات کے دوران کووڈ-19 ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

پلوامہ: بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے 62 مراکز قائم کیے گئے

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 8:16 PM IST

بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر (2021) کے امتحانات پورے کشمیر میں شروع ہوگئے ہیں۔ یہ امتحان جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (BOSE) کے ذریعے منعقد کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 74 ہزار طلبہ نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے جس کے لیے جے کے بورڈ نے کشمیر بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز میں 739 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

پلوامہ: بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے 62 مراکز قائم کیے گئے

وہیں محمکہ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری نے بھی امتحانی مراکز کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ امتحان ہالز میں ہیٹنگ اور روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمکہ کی جانب سے پہلے ہی اطلاع دی گئی ہے کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کو موجودہ کورونا وبا کے پیش نظر جے کے بورڈ نے نصاب میں 30 فیصد کی رعایت دی ہے۔

سوالنامے نصاب کے 70 فیصد حصے پر ترتیب دیے گئے ہیں لیکن اسے 100 فیصد سمجھا جائے گا۔ تاہم جے کے بورڈ نے امتحان کے دوران سوالنامے کو حل کرنے کے لیے مختص وقت کو کم کردیا ہے۔ تین گھنٹے کے پرچے میں سوالات کی کوشش کے لیے صرف ڈھائی گھنٹے کا وقت ہوگا۔

اس تعلق سے طالب علم سیرت جان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم اچھے سے پڑھ نہیں پائے، تاہم پھر بھی ہم اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات احسن طریقے سے منعقد کیے گئے اور بہتر سہولیات فرہم کی گئی تھیں۔

اس سلسلے میں محمکہ تعلیم کے ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر) ڈی ای پی او منظور احمد نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں امتحانات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے سبھی امتحانی مراکز میں سیٹنگ اور لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے جو ضرورت پڑنے پر استعمال میں لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: شوپیان میں ووشو سینٹر کا قیام

انہوں نے کہا جن اسکولز میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، ان کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے انعقاد کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام رہنما خطوط کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.