ETV Bharat / city

JK Bank Guards Protest in Anantnag اننت ناگ میں جے کے بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈز ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 10:45 AM IST

ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈز ایسوسی ایشن نے بینک حکام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور احتجاج کیا۔ JK Bank Guards Protest in Anantnag

اننت ناگ میں جے کے بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈز ایسوسی ایشن کا احتجاج

اننت ناگ: جموں و کشمیر بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈز ایسوسی ایشن نے اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے بینک حکام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے مطابق 14 سالوں سے بینک میں بطور اے ٹی ایم گارڈ اپنے فرائض انجام دینے کے باوجود ان کی نوکریوں کو مستقل نہیں کیا گیا اور آج ان کو نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ JK Bank and ATM Guards Protest in Anantnag

اس موقعے پر مظاہرین نے بتایا کہ 'انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی ڈیوٹی انجام دی اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے دن رات اپنے فرائض انجام دیئے لیکن پھر بھی ان کو بینک حکام نوکریوں سے برطرف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ میں تخفیف کے خلاف بینک سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

احتجاجیوں نے جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ملازمتوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ انہیں مستقل کیا جانا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.