ETV Bharat / city

Heatwave Continues in Kashmir: وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 12:50 PM IST

وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس سے لوگ کافی پریشان ہیں انہیں ایسے موسم کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Heatwave Continues in Kashmir

وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری
وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری

وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رات اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ سے اہلیان وادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے وہیں گرمی سے نجات پانے کے لیے لوگوں کو نہروں، چشموں اور ندیوں میں نہاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ Heat intensifies in Kashmir Valley

وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری

گرمی کی اس تپیش سے بچنے کیلئے اننت ناگ کے شیر باغ میں بچوں کو خاصی تعداد نہانے اور تیراکی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گرمی سے بچنے کا یہ ایک بہترین مشغلہ ہے۔ تاہم ندی نالوں اور دریائوں کا پانی آلودہ ہونے پر بچوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ مقامی نوجوانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 'دیگر ریاستوں یا ممالک میں عارضی لیکس، پارکس اور نہریں بنائی جاتی ہیں۔ تاہم آبی ذخائر سے مالا مال کشمیر کے اننت ناگ میں قدرتی تحائف کی قدر نہیں کی جارہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ عارضی پارکس اور جھیلیں تعمیر کرنے کے کے بجائے قدرتی آبی ذخائر کو جان بوجھ کر آلودہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: شدید گرمی سے بچنے کے لیے ندی میں نہاتے بچے

مقامی نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گرمی کے ایام میں راحت کے چند لمحے گزارنے کے لیے اننت ناگ سمیت ملحقہ علاقوں کے طلبہ یہاں نہر میں تیراکی کا مزہ لیتے ہیں، تاہم مقامی باشندوں کی جانب سے بھی نہر کو آلودہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی وہیں انتظامیہ بھی آبی ذخائر کی حفاظت اور ان کی شان رفتہ بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.