ETV Bharat / city

پہلگام کلب کی نجکاری کی خبریں بے بنیاد: ڈی سی اننت ناگ - بے بنیاد خبروں

پہلگام کلب کو نجی کپمنی کے سپرد کرنے کی افواہوں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے ڈی سی اننت ناگ نے افواہ باز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:51 PM IST

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے پیر کو پہلگام کلب کے بارے سماجی رابطے کی سائٹس پر گشت کر رہی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا: ’’پہلگام کلب یا دوسرے کسی سیاحتی اثاثے کو کسی بھی نجی ایجنسی کے حوالے نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے وائرل ہوئی سبھی خبریں غلط ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور سچائی سے کوسوں دور ہیں۔‘‘ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’پہلگام جے کے ٹی ڈی سی (JKTDC) کا اثاثہ ہے اور رہے گا۔ اور لوگوں کو ایسی بے بنیاد خبروں پر کوئی دھیان نہیں دینا چاہئے۔‘‘

پہلگام کلب کی نجکاری کی خبریں بے بنیاد: ڈی سی اننت ناگ

ڈی سی اننت ناگ کے مطابق انہوں نے پولیس افسران کو افواہ باز کے خلاف کیس درج کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پہلگام کلب کے حوالے سے اسکی نجکاری اور کسی نجی کپمنی کے سپرد کرنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ اسکے علاوہ یہ افواہیں بھی گشت کر رہی تھیں کہ ’’پہلگام کلب کے بعد گلمرگ کو بھی نجی کمپنی کے سپرد کر دیا جائے گا۔‘‘

ان تمام افواہوں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے پیر کو ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر کے کے سدھا نے پریس بیان جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.