اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گجر کمیونٹی سے وابستہ افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں مختلف گجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔ اننت ناگ کے وزیر باغ میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں ایک ریلی وزیر باغ سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی۔ ریلی میں موجود احتجاجیوں نے زبردست زبردست نعرے بازی کی۔ اس سلسلے میں میں اے ڈی سی اننت ناگ کو ایک یاداشت بھی کی گئی۔
احتجاجیوں نے یو ٹی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔ ان کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کے خطہ پیرپنچال دورہ میں اگر پہاڑیوں کوایس ٹی سٹیٹس کا درجہ دینے کا اعلان کیا تو گجر طبقہ کے لوگ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک ساتھ مل کر سڑکوں پر اتریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اور مرکزی حکومت کی ہوگی۔ انہوں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اس معاملے میں مداخلت اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Gujjar Community Protest in Rajouri پہاڑیوں کو ایس ٹی درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف راجوری میں احتجاج