ETV Bharat / city

Illicit Timber Seized In Kokernag: محکمۂ جنگلات نے کوکرناگ میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 10:29 PM IST

محکمۂ جنگلات نے کوکرناگ کے زلنگام علاقے کے کمپارٹمنٹ نمبر 67V سے 82 فٹ غیر قانونی لکڑی برآمد کی Illicit Timber Seized In Kokernag ہے۔ اس کارروائی میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی No One Arrested in Illicit Timber گئی۔

forest-department-seized-illicit-timber-in-kokernag
محکمہ جنگلات نے کوکرناگ میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی

کوکرناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے زلنگام علاقے میں محکمۂ جنگلات نے ایک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کمپارٹمنٹ نمبر 67V سے 82 فٹ غیر قانونی لکڑی برآمد کی Illicit Timber Seized In Kokernag ہے۔

اس سلسلے میں ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان DFO ANANTNAG MOHD RAMZAN نے ای ٹی وی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک مخصوص اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ علاقے میں جنگل کے اسمگلر سرگرم ہوئے ہیں، جنہیں پکڑنے کے لیے محکمۂ جنگلات نے ایک منصوبے کے تحت چھاپے مار کارروائی انجام دی۔

ڈی ایف او اننت ناگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے نو اور دس بجے کے بیچ کمپارٹمنٹ نمبر 67V میں محکمہ نے چھاپہ مارا اور اس بیچ مذکورہ علاقے سے بیاسی فیٹ لکڑی ضبط کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ محکمہ نے اس سلسلے میں کوکرناگ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ادھر عوامی حلقوں نے محکمۂ جنگلات کی اس کارروائی کی کافی ستائش کی ہے، وہیں محکمہ کے ڈی ایف او نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جنگلات کو بچانے میں محکمہ کا تعاون کریں تاکہ علاقے میں جنگل کی اسمگلنگ پر قابو پایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.