سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پدگام پورہ اونتی پورہ کے قریب ایک سیکارپیو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی پامپور میں داخل کیا گیا جہاں سے ان کو مزید علاج و معالجے کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایس ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
وہیں، اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔