جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا تھا لیکن عسکریت پسندوں کے فرار ہونے کے بعد ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اننت ناگ کے پوش کیری علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد آرمی، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہو گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی جو اب بحال کر دی گئی ہے۔