کوکرناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں میونسپل کمیٹی میں تعینات ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ MCK Employees Held Protest Rally کیا۔ احتجاج میں شامل ملازمین نے بڈر کوکرناگ کے ایک شخص سبزار احمد کے خلاف ملازم کے ساتھ مار پیٹ کے ردعمل میں Thrashing MCK Employee کیا۔
انہوں نے کہا کہ" اگر کہی پر کوئی صفائی کرمچاری کام کرنے میں کوتاہی برت رہا ہیں تو وہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے دفتر میں آکر شکایت درج کرے، تاکہ اس ملازم کے خلاف محکمہ اپنے طریقے سے کارروائی عمل میں لائے۔"
احتجاجیوں نے کہا بدقسمتی سے کچھ لوگ محکمے میں شکایت کے بجائے صفائی کرمچاریوں کو مارتے پیٹتے رہے جو ایک سنگین جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم تب تک ہڑتال پر بیٹھے گے جب تک ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔"
احتجاجیوں میں شامل کوکرناگ میونسپل کمیٹی کے صدر پرینس شیخ نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ہمارے صفائی کرمہ چاری کو بڑی بے دردی سے مارا پیٹا ، یہ ہمیں قبول نہیں۔
انہوں نے اس واقعے کی پر روز الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے.