اننت ناگ: ماہ مبارک مکمل ہو نے کیساتھ ہی آج ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں عید الفطر کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ لاکھوں فرزندان توحید نے عیدگاہوں اور مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کی اور اپنے رب کے حضور ساری دنیا بالخصوص بھارت میں امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ اس سلسلے میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع اننت ناگ کی عید گاہ میں ہوا جہاں نماز عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کیساتھ ادا کی گئی جہاں لاکھوں فرزندان توحید ماہ رمضان مکمل ہونے کے بعد رب کائنات کے سامنے سربسجود ہو گئے۔ Eid-ul-Fitr is Being Celebrated in Jammu and Kashmir
![تیسرے سال اننت ناگ کی عید گاہوں میں ادا کی گئی عیدالفطر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-ang01-eid-nimaz-vis01-ptc-jk10018_03052022084541_0305f_1651547741_496.jpg)
اس کے علاوہ اننت ضلع کی تمام تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے کشمیر میں امن وامان اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے خاص دعائیں کی۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 اور کورونا وائرس کے دوران اکثر جگہوں پر ضلع انتظامیہ نے عید گاہوں میں عید نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔
![تیسرے سال اننت ناگ کی عید گاہوں میں ادا کی گئی عیدالفطر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-ang01-eid-nimaz-vis01-ptc-jk10018_03052022084541_0305f_1651547741_187.jpg)
یہ بھی پڑھیں: