تقریباً 8.8 ملین محققین Researchers اس وقت انجینئرنگ، سائنس، طب، اقتصادیات اور کاروبار، کمپیوٹر سائنسز جیسے مختلف شعبوں میں تحقیق کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ریسرچ پیپر شائع کرنے والے ایک ویب سائٹ Clarivate & Web Science نے ان تمام محققین کی ایک فیصد رینک نکالی ہے، جن میں جموں و کشمیر سے ڈاکٹر پرویز کا نام بھی شامل ہے۔
Clarivate کی جانب سے نکالی گئی یہ سالانہ فہرست ان محققین کی نشاندہی کرتی ہے، جنہوں نے پچھلی دہائی کے دوران متعدد حوالہ شدہ مقالوں کی اشاعت کے ذریعے اپنے فیلڈ میں نمایاں کام انجام دیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پائیر گاؤں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پرویز Dr Parvaiz Ahmad کو تحقیق کے لیے دنیا کے بہترین محققین میں شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر پرویز بحیثیت باٹنی کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وادی کشمیر کے رنچھوڑ رؤف عالم بٹ کے حیرت انگیز کارنامے
اس تعلق سے ڈاکٹر پرویز کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تحقیق کی دنیا میں باقی دنیا سے سب سے آگے ہے، ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر آبادی بڑھ رہی ہے وہی پروڈکشن کم ہورہی ہے اس لیے ایسے پودے متعارف کرائے جائیں جن کی پیداوار کی فیصد زیادہ ہو تاکہ بڑھتی آبادی کے لیے بآسانی کھانا میسر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 10 برسوں سے پوروں اور اسٹرس بایولوجی پر کام کر رہا ہوں۔
ضلع پلوامہ سےتعلق رکھنے والے ماہر نباتات ڈاکٹر پرویز کو سال 2021 کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ حوالہ دینے والے محقق کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔