ETV Bharat / city

اننت ناگ: مختلف علاقوں میں سڑکوں پر جاری کام کا جائزہ - anantnag news

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر جاری کام کاج کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

تصویر
تصویر
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 7:44 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں جاری مختلف علاقوں میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تجدید مرمت کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہونے سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ اس سے پورے ضلع میں روزگار اور ترقی کے راستے کھل جائیں گے۔

ڈی سی اننت ناگ کے مختلف سڑکوں پر کام کاج کا جائزہ

ڈی سی نے کہا کہ ہر علاقہ میں پختہ رابطہ سڑکوں اور زیر التواء تمام منصوبوں کو محدود مدت کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ضلع کمشنر نے ضلع کے نوشہرہ، سرہامہ، ہٹی گام، دری گنڈ، ودائی و دیگر کئی مختلف علاقوں میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے مال، جل شکتی، جنگلات اور بجلی محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں و معاملات کو حل کریں۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔لوگوں نے رابطہ سڑکوں کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے پر انتظامیہ کے قدم کی سراہنا کی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہونا ہر علاقہ کی ترقی کا ضامن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.