ETV Bharat / city

Kashmiri Handicrafts کشمیری دستکاری کو فروغ دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 3:39 PM IST

بی جے پی کی جانب سے اننت ناگ میں ووکل فار لوکل پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیری دستکاری کو فروغ دیئ جانے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ Kashmiri Handicrafts

کشمیری دستکار
کشمیری دستکار

اننت ناگ : ملک بھر میں کشمیری دستکاروں نے اپنی ایک الگ چھاپ بنائی ہیں کشمیر کی دستکاری کا ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں بھی اپنا ایک مقام ہے لیکن کشمیر کے دستکار کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ مختلف شعبوں سے وابستہ دستکار کافی پریشان ہیں کیونکہ انہیں اپنے کام کا بھرپور معاوضہ نہیں مل رہا ہے ۔

کشمیری دستکاری کو فروغ دینے کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اننت ناگ میں ووکل فار لوکل پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام منعقد ہوا۔ جس میں کشمیری دستکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے ہنر کو نمایاں کیا ۔ اس موقع پر کشمیری دستکار کافی مایوس نظر آ رہے تھے ان کے مطابق کشمیر میں گبہ سازی، قالین سازی، تیلہ سازی کشمیر کی خاص دستکاریوں میں شمار کی جاتی ہے مگر سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ صنعت اب ختم ہونے والی ہیں کیونکہ انہیں اچھا مارکیٹ فراہم نہ ہونے کے وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی مالی حالت بھی خراب ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ افراد دوسرے کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ Kashmiri Handicrafts

اس پروگرام میں بی جے پی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ سید وجاہت کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کا مقصد کشمیر کی دستکاری کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ہی یہاں کے دستکاروں کے مسائل کا ازالہ اور سرکار کی طرف سے اس حوالے سے مختلف اسکیموں کو عمل لانا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور لیفٹنٹ گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ سرکار کشمیری دستکاروں کو ایک اچھا مارکیٹ فراہم کریں گی جس سے یہاں کے دستکاروں کو فائدہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : Anantnag Residents Demand Road Widening جنگلات منڈی - ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.