ETV Bharat / city

Demand of Dates Decreased in Anantnag: اننت ناگ میں کھجور کی خریداری میں کمی

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 2:15 PM IST

مسلمان افطار کے وقت کھجور سے روزہ اس لیے کھولتے ہیں کیونکہ اسے اسلام میں سنت قرار دیا گیا ہے۔ جدید تحقیق نے بھی ثابت کیا ہے کہ کھجور سے ہمارے جسم اور صحت کو بہت زیادہ اور جلدی فائدہ پہنچتا ہے۔ benefits of eating dates

اننت ناگ میں کھجور کی خریداری میں کمی
اننت ناگ میں کھجور کی خریداری میں کمی

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چینی چوک، ریشی بازار، لال چوک میں ایران، عراق، مدینہ اور خلیجی ممالک سے در آمد شدہ کھجوروں کے متعدد اقسام موجود ہیں جن میں عجوا، عنبر، قلمی،کیمیا، مبروم اور صفوی کا خاص ذکر ہے۔ دو برس لاک ڈاؤن میں بے روزگاری کا سامنا کرنے کے بعد تاجر اس برس امیدیں لگائے تھے کہ کھجور کی خریداری میں اضافہ ہوگا۔ لیکن کھجوروں کی خریداری میں نمایاں کمی ہونے کے سبب تاجر مایوس نظر آرہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران کھجوروں کی مانگ عروج پر ہوتی تھی تاہم رواں برس اس کی مانگ کافی کم نظر آرہی ہے۔' Demand of Dates Decreased in Anantnag

اننت ناگ میں کھجور کی خریداری میں کمی

تاجروں کا کہنا ہے کہ دراصل کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مالی بدحالی کا شکار ہوئے تھے جس کے اثرات آج بھی نمایاں ہیں، لوگ بچت کرنے اور پیسہ بچانے کے خاطر دکانوں کو نظر انداز کرکے ریڑھی والوں سے سستی چیزیں خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔' یہی وجہ ہے کہ خریدار ،اعلی کوالٹی کے کھجوروں کو چھوڑ کر سستی کوالٹی کے کھجوروں کی خریداری کر رہے ہیں ۔۔جس سے اس کا تجارت متاثر ہوا ہے۔ impact in price of dates during Ramadan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.