ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمۂ مال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس دوران انہوں نے کشمیری مائیگرینٹ پنڈتوں کی شکایات کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی سی نے ریونیو حکام پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کی زمین، جائیداد وغیرہ سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ایک مقررہ وقت میں ان کا ازالہ کریں۔
ڈاکٹر سنگلا نے افسران پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کے لیے شکایات پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو مانیٹر کریں، تاکہ ان شکایات کا موثر اور فوری حل یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: دس خصوصی افراد کے درمیان موٹر سائیکل تقسیم
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔