ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا Dr Piyush Singla نے ڈورو شاہ آباد سب ڈویژن میں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
ڈی سی کے ساتھ ایس ڈی ایم ڈورو، سی پی او، سابق انجینئر آر اینڈ بی قاضی گنڈ، سی ایم او اور سی ای او اور دیگر افسران موجود تھے۔
انہوں نے ادارے کی مکمل دیوار بندی کے لیے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایات دیں۔ 63 بستروں کا ہوسٹل، جے کے پی سی سی کی طرف سے 5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی نے اسکولی بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں کو یقین دلایا کہ علاقہ میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈورو میں جاری چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا۔
ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ یہ منصوبہ جس میں اوپن ایئر جم بھی شامل ہوگا، اگلے مہینے میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ڈاکٹر سنگلا نے این ٹی پی ایچ سی فتح پورہ، ڈورو میں منی سیکرٹریٹ Dooru Mini Secretariat اور ڈورو میں گرلز ہاسٹل پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ایس ڈی ایم آفس، تحصیل آفس اور ڈورو ٹریژری کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر کئی عوامی وفود نے ایس ڈی ایم دفتر میں ڈاکٹر سنگلا سے ملاقات کی۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے ارکان سے بات چیت کی اور ان کے مطالبات کو غور سے سنا۔ انہوں نے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ یقینی بنائیں۔
ڈی سی نے زملگام پل کا بھی معائنہ کیا۔ پچھلے دو سالوں میں مکمل ہونے والے اس پل کو محکمہ آر اینڈ بی نے 3.2 کروڑ روپے کی کل لاگت سے مکمل کیا ہے اور یہ بن گنڈ کو زملگام سے جوڑے گا۔ ڈاکٹر سنگلا نے پل کو مکمل کرنے پر محکمہ کو سراہا۔