جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ فارسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کو زمینی سطح پر نافذ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: ٹنگپاوا، کوکرناگ میں سرچ آپریشن
ڈی سی نے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر بیداری پروگرامز اور ورکشاپ کا انعقاد کریں اور اپنے علاقوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیں۔
ماسٹر ٹینر ڈویژنل فارسٹ افسر لدر ڈویژن بجبہاڑہ نے فارسٹ رائٹس ایکٹ سے متعلق مختلف دفعات سے حاضرین کو آگاہ کیا اور متعلقہ ایکٹ کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔